جہلم

ضلع جہلم سمیت ملک بھر میں مسیحی برادری کرسمس کا تہوار منا رہی ہے

جہلم سمیت ملک بھر میں کرسمس کا تہوار مسیحی برادری کی طرف سے جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

ضلع بھر کے گرجا گھروں میں چراغاں، دعائیہ تقریبات کا خصوصی انعقاد کیا گیا، مسیحی برادری نے پاکستان کے امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس ہر سال 25 دسمبر کو حضرت عیسیٰؑ کی پیدائش کے موقع پر منایا جاتا ہے۔ مسیحی برادری کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے گرجا گھروں کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہیں۔

آج کے دن کا آغاز گرجا گھروں میں تقریبات اور اجتماعات سے ہوا۔ مسیحی شہریوں نے اپنے گھروں اور گرجا گھروں کو رنگ برنگے برقی قمقموں سے سجایا ہوا ہے اور اس دن کی مناسب کے حوالے سے کرسمس کے خصوصی درخت لگائے گئے۔ انتظامیہ اور مقامی سیاست دانوں نے اپنے اپنے الگ الگ پیغامات میں مسیحیوں کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ انتظامیہ اور حکومت ضلع بھر میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے حقوق اور مراعات کا تحفظ جاری رکھے گی۔

انہوں نے ملک کی دفاع، تعلیم، صحت اور معاشی ترقی کے شعبوں میں عیسائیوں کی مخلصانہ اور انمول خدمات کو بھی سراہا۔ حکومت اقلیتوں کو بااختیار بنائے گی تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو قومی ترقی کے لیے استعمال کر سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button