پنڈدادنخان: تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان کی رجسٹریشن کا معاملہ، لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے معزز جسٹس جواد حسن نے ضلعی انتظامیہ جہلم کو چار ہفتوں میں فیصلے حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان کی باڈی کے چند ناراض دوستوں کی طرف سے رجسٹریشن کے لئے دی گئی درخواست پر یک طرفہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ضلعی انتظامیہ جہلم کے احکامات پر تجدیدی سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا۔
اس سے قبل ملک باصر کھوکھر کی طرف سے دائر کردہ درخواست کو پس پشت ڈالتے ہوئے یکطرفہ فیصلہ کیا گیا جس کے خلاف چیئرمین پریس کلب ملک باصر کھوکھر نے ایڈووکیٹ فرخ نواز گوندل،چوہدری جنید اسدایڈووکیٹ اورزبیر خان کی مشاورت سے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں رٹ پٹیشن کا اندراج کیا۔
فرخ نواز گوندل کے ٹھوس دلائل کی روشنی میں جسٹس جواد حسن نے ضلعی انتظامیہ جہلم کو میرٹ پر فیصلہ کرکے چار ہفتوں میں فیصلہ کرنے کے احکامات صادر فرمائے جس پر تحصیل پنڈدادنخان کے صحافیوں نے معزز جسٹس جواد حسن کے فیصلے کو سراہتے ہوئے ایڈووکیٹ چوہدری فرخ نواز گوندل،معاون وکیل چوہدری جنید اسد اور مشیر خاص زبیر خان کی لیگل خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔