جہلم پریس کلب نے ہمیشہ عوام کی بھر پور نمائندگی کی ہے، شہباز بٹ

جہلم پریس کلب نے ہمیشہ عوام کی بھر پور نمائندگی کی ہے اور عوامی مسائل کو ارباب اختیار تک پہنچانے اور ان کے حل کے حوالے سے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ۔شہری جہلم پریس کلب کو اپنا مسیحا کے طور پر جانتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار جہلم پریس کلب کے صدر محمد شہباز بٹ نے جہلم پریس کلب کے اجلاس میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ صحافی ہمیشہ اپنے کیمرے اور قلم کی طاقت سے حق و سچ لکھتا اور پیش کرتا ہے اور اپنے الفاظ کو عوام کی سوچ اور اعلیٰ حکام کو ان مسائل کا حل بتاتا ہے۔

شہباز بٹ نے کہا کہ جہلم پریس کلب نے ہمیشہ اسی نظریہ کو مد نظر رکھا اور عوام کی بھر پور نمائندگی کی۔ بے خوف اور نڈر صحافت کا سہرا ہمیشہ جہلم پریس کلب کے سر رہا اور میں امید کرتا ہوں کہ آئندہ بھی اس نظریہ اور مقصد کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں گے اور ضلع جہلم کی عوام کے لیے ہر وقت مسیحا کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔

اجلاس میں معروف سینئر صحافی محمد امجد بٹ، چوہدری عابد محمود، چوہدری مہربان حسین ، غلام قادر مخلص، میاں محمد ساجد، چوہدری محمد ریاض، مرزاکفیل بیگ کیفی ، عامر کیانی، چوہدری ظفرنور،عبدالغفارآذاد، اسماعیل افتخار، چوہدری دانیال عابد، چوہدری تصور حسین ، میاں غزن ساجد، سید ناصر محمود، سید مظہرعباس، راجہ وقار،غلام مصطفی بٹ، وسیم قریشی، جنرل سیکرٹری سید مستفیض اقبال بخاری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button