
جہلم: ایس ایچ او صدر بدر منیر اور ٹیم کی اہم کارروائی، جہلم سے اغواء ہونے والی 16 سالہ طالبہ بازیاب، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر بدر منیر اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 16 سالہ مغویہ بازیاب کر لی، مغویہ اپنے گھر سے سکول کے لیے نکلی جو لاپتہ ہوکر واپس گھر نہ آئی جس کے ورثا نے شک کیا کہ کسی نے اغوا کر لیا ہے۔
واقعہ کی اطلاع پر صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم اعجاز کو گرفتار کر لیا، صدر پولیس نے جدید سائنسی طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان سے مغویہ کو بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کر دیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، زیادتی و استحصال ناقابلِ برداشت ہے، اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔