جہلم شہر میں ناقص آئل وگھی میں تیار کھانے کی اشیاء کی فروخت

جہلم شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں ناقص آئل وگھی میں تیار کھانے کی اشیاء کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے، شہر سمیت جی ٹی روڈ پر جگہ جگہ غیر معیاری گھی میں پکوڑے، سموسے ، چپس ، برگر وغیرہ سرعام تیار کئے جانے کی اطلاعات ، شہری موذی ناقص و غیر معیاری اشیاء کے استعمال سے بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق شہر و مضافاتی علاقوں سمیت جی ٹی روڈ پر غیر معیاری گھی کا استعمال سر عام شروع کر رکھا ہے ، ہوٹلوں میں ناقص گھی سے کھانے تیار کئے جاتے ہیں جبکہ گلی محلوں ، بازاروں میں جگہ جگہ پکوڑے، سموسے ، چپس اور برگر ناقص و غیر معیاری مضر صحت گھی سے تیارکرکے شہریوں کی جانوں سے کھیلا جارہا ہے۔

غیر معیاری کھانوں کے استعمال سے عوام میں جگر ، معدے اور بلڈ پریشر کے امراض تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ان فوڈ پوائنٹس پر گندگی اور صفائی کے مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں میں وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ پیدا ہو چکا ہے۔

شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button