کھیوڑہپنڈدادنخان

معروف حکیم ممتاز احمد عطاری دھلی دواخانہ کی رہائش گاہ پر دعوت اسلامی کے زیرانتظام محفل میلاد کا انعقاد

تحصیل پنڈدادنخان کے معروف حکیم ممتازاحمدعطاری دھلی دواخانہ کی رہائش گاہ پر دعوت اسلامی کے زیر انتظام عظیم الشان محفل میلاد ﷺ منعقد ہوئی جس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن مفتی محمد شاہد عطاری نے خصوصی خطاب کیا۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان کے معروف حکیم ممتاز احمد عطاری کے گھر دعوت اسلامی کے زیر انتظام عظیم الشان محفل کا انعقاد کیا گیا، محفل میں تلاوت قرآن پاک کے بعد ثناخواں مصطفیٰ نے عقیدت کے پھول نچھاور کیے اوردعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن مفتی محمد شاھدعطاری المدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

انہوں نے نے سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کی سیرت کے ایک پہلو اپنے گھر والوں کے ساتھ حسن سلوک کے موضوع پر بیان کیا جس میں سرکار مدینہ ﷺ کے اپنے ازواج مطہرات کے ساتھ سلوک اور حسن اخلاق کا انمول نقشہ کھینچا۔

میلاد شریف میں کثیر عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم نے شرکت کی جس میں ڈاکٹر،وکلا،شعبہ تعلیم سے وابستہ افراد، کاروباری حضرات اور مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ لوگ شریک ہوئے۔اللہ تعالی حکیم ممتاز احمد عطاری کو دین وآخرت کی بھلائیاں عطا فرمائے۔ان کے والدین کی مغفرت فرمائے آخر میں ملکی سلامتی امن محبت بھائی چارے کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button