سب نے ایک دن اپنے اپنے عمل کا حساب دینا ہے۔ امیر عبدالقدیر اعوان

نیو جرسی: امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ سب نے ایک دن اپنے اپنے عمل کا حساب دینا ہے، اللہ کے حضور ایک دن پیش ہونا ہے تب بات جزاو سزا کی ہوگی، تب عمل کا وقت ختم ہو جائے گا اگر کوئی اس دن سے بچنا چاہتاہے اگر آج اس دن کا خوف محسوس کر رہے ہیں تو ہمیں چاہیے کہ آج ان قوانین کے مطابق اپنی زندگی بسر کریںجو اللہ کریم نے ہمارے لیے بنائے ہیں پھر اس دن کا کوئی خوف نہ رہے گا۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کا نیو جرسی (امریکہ) میں کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کے ارشادات پر عمل کرنے سے اللہ کی رضا نصیب ہوتی ہے قرب نصیب ہوتا ہے۔
اولاد کی تربیت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچوں کی بہتر تربیت کے لیے والدین کو چاہیے کہ خود کو دین اسلام پر لے آئیں خود صالح عمل اختیار کریں جب آپ خود نیک ہوں گے تو آپ کی اولاد کی پہلی درسگا ہ اپنا گھر ہے جب آپ کو نیک اعمال کرتے دیکھیں گے تو وہ بھی ان شاء اللہ نیک عمل ہی اختیار کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ خود نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں تو بچے بھی بہتر تربیت یافتہ ہوں گے ،نبی کریم ﷺ کے اسوہ حسنہ ہمارے لیے زندگی گزارنے کے لیے بہترین نمونہ ہے ،جہاں ہم دنیاوی امور کے لیے دن رات کوشاں ہیں اس سے بھی زیادہ دین اور آخرت کی اہمیت ہے، سمجھ کر نا سمجھی کرنا خود سے زیادتی ہے۔
آخر میں انہوں نے ذکر قلبی کی اہمیت پر بھی بات کی اور لوگوں کو ذکر قلبی بھی سکھایا، اللہ کریم ہمیں صحیح شعور عطا فرمائیں ،امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔