دینہ

پٹرولنگ پولیس چک مہیوں کی ماہ اکتوبر کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ

دینہ: ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول محمد بن اشرف کی ہدایت پر اور ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول رضا اللہ خان کی زیر نگرانی انچارج پٹرولنگ پوسٹ چک مہیوں اور ہمراہ ٹیم نے ماہ اکتوبر کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 مجرمان کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا گیا۔ غفلت اور لا پر واہی اوور لوڈ گاڑی چلانے والے ڈرائیوران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 1 مقدمہ درج کرایا جبکہ موٹر سائیکل اور گاڑیوں پر جعلی اور بوگس نمبر پلیٹ لگانے والے ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 1 مقدمہ درج کرایا گیا اور دوران سفر عوام الناس کو پیش آنے والی مشکلات کو حل کرنے کیلئے افراد کی مدد کی گئی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پوسٹ انچارج پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چک مہیوں سب انسپکٹر عدنان اقبال نے کہا کارگردگی کو مزید بہتر بنایا جائے اور دوران سفر عوام الناس کے سفر کو محفوظ بنانا اور ان کے جان و مال کو محفوظ بنانا پٹرولنگ پولیس کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ نیز جرائم پیشہ افراد کے خلاف زیادہ سے زیادہ کارروائی کر کے ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button