جہلم

خدمت خلق میں اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کا راز مضمر ہے۔ ریاض بٹ

جہلم: ریاض بٹ نے کہا ہے کہ خدمت خلق میں اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کا راز مضمر ہے۔ جو لوگ مخلوق خدا کی خدمت کی خاطر کوشاں رہتے ہیں اللہ تعالیٰ بھی انکی ہر قدم پہ را ہنمائی و مدد فرماتا ہے۔ خدمت کیلئے سچے جذبوں کی ضرورت ہے۔

شہر کی معروف کارروباری و سماجی شخصیت ریاض بٹ نے جہلم پریس کلب کے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے بے سہارا، سفید پوش اور حقیقی حق کے طلبگاروں کی ہر ممکنہ امداد کرنی چاہئے تا کہ موجودہ معاشرہ امن وامان کا گہوارہ بن سکے۔

انہوں نے کہا کہ سوڈان کے شیخ عبدالباقی المکاشفی نے کیا خوب کہا کہ بھوکے مسکین کے پیٹ میں ایک لقمہ پہنچانا، ہزار مساجد کی تعمیر سے بہتر ہے ہمیں چاہیے کہ اپنے اردگرد غریب، مساکین کا خیال رکھیں تاکہ حقوق العباد کا حق ادا ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button