بلدیاتی اداروں کو پرانے نظام کے تحت بحال کر دیا گیا، بلدیاتی افسران و دیگر ملازمین کے تقرر و تبادلے

جہلم: بلدیاتی اداروں کو پرانے نظام کے تحت بحال کر دیا گیا، تمام اثاثہ جات واپس کرتے ہوئے بلدیاتی افسران و دیگر ملازمین کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے گئے، سیکرٹری پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ کی طرف سے متعدد افسران و ملازمین کے تقرر و تبادلے کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے۔
محکمہ بلدیات کے زرائع کے مطابق حکومت پنجاب لوکل گورنمنٹ نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد بلدیاتی اداروں کو پرانے نظام کے تحت بحال کرتے ہوئے ان کے تمام اثاثہ جات واپس کرتے ہوئے بلدیاتی افسران ودیگر ملازمین کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔
لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارنمنٹ کی طرف سے جاری ہونے والے مراسلہ میں جہلم سمیت پنجاب بھر کے ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کو کہاگیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے 25مارچ 2021ء کے فیصلہ کی روشنی میں جولائی 2021ء اور اگست میں جاری ہونے والے تفصیلی فیصلہ کے بعد 17اکتوبر 2021ء کو اس حوالے سے جاری ہونے والے تمام نوٹیفکیشن کو واپس لے لیاگیا ہے۔
بلدیاتی اداروں کو لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کے تحت فرائض سرانجام دیں گے اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ پرانے بلدیاتی نظام کے تحت ضلع کونسل‘میونسپل کارپوریشنز ، میونسپل کمیٹیوں کے تمام اثاثہ جات کو واپس کردیں۔