پنڈدادنخانجلالپور شریف

جلالپور شریف پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز، اشتہاری مجرم گرفتار

پنڈدادنخان: جلالپور شریف پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز، سرچ آپریشنز کے دوران ای پولیس ایپ کے ذریعے اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او جلالپور شریف اللہ دتہ اور ٹیم نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز میں گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف، دکانوں، ہوٹلز، ہوسٹلز اور متعدد افراد کی چیکنگ کی، دورانِ سرچ آپریشن ای پولیس ایپ کے ذریعے اشتہاری مجرم ظہیر کو گرفتار کر لیا۔

اشتہاری مجرم نے شہری کی وراثت پر ناجائز قبضہ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھیں، اشتہاری مجرم کے خلاف گزشتہ سال تھانہ دھمیال راولپنڈی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایس ایچ او جلالپور شریف اور ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کر کے پرامن معاشرے کی تشکیل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button