جہلماہم خبریں

جہلم پولیس ان ایکشن، ڈکیت، چور اور قماربازوں سمیت 17 ملزمان گرفتار

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، چور اور قماربازوں سمیت 17 ملزمان گرفتار، پولیس نے اسلحہ اور مال مسروقہ برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فرینڈ سنوکر کلب مشین محلہ نمبر 3 جہلم پر ریڈ کیا جہاں پر 11 قمار بازوں کو سنوکر پر جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی رقم مبلغ 57000 روپے، موبائل فونز 10 عدد، لیپ ٹاپ 2 عدد اور آلات قمار بازی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سٹی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2 ملزمان مدثر اشرف ساکن میاں چنوں کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز اور امیر واصف ولد عبدالواجد ساکن ضلع صوابی کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔

تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 525/22 بجرم 302/109/34 ت پ نامزد ملزم شیر افگن کو جدید سائنٹیفک طریقہ کار اور ہیومین انٹیلیجنس ریسورسز کے ذریعے گرفتار کر لیا۔

تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 589/22 بجرم 380/411 ت پ میں ملوث ملزمہ فرزانہ ساکن ضلع گجرات کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے چوری شدہ کپڑوں کے 8 عدد جوڑے کل مالیتی 1 لاکھ 15 ہزار روپے برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 585/22 بجرم 392/411 ت پ میں ملوث ملزم محمد ناصر ولد محمد اقبال ساکن ضلع راولپنڈی کو گرفتار کیا ملزم کے قبضہ سے چھینی ہوئی رقم مبلغ 2 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ ڈومیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم محمد حنیف ولد دین محمد ساکن ڈومیلی کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button