
دینہ: ضلعی انتظامیہ کی کرش پلانٹس کے خلاف بڑی کارروائی، اسسٹنٹ کمشنر دینہ وقار حسین نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات اظہار حسین اور مقامی پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منگلا ڈیم کی پٹی پر واقع 4 کرش پلانٹس کو سیل کر دیا جبکہ 10 الیکٹرک موٹریں قبضے میں لے لی گئی۔
سیل ہونے والے کرش پلانٹس میں کامران S/ Mنیو چک دولت سٹون کرشر، بھڈنا جٹاں جہلم، ملک جاوید میسرز اللہ ہو اعوان سٹون کرشر بھڈنا جٹاں جہلم، حسن طارق S/M گجرات سٹون کرشر پنڈی کھیرا جہلم اور اسامہ راشد ایم/ایس چوہدری خالد تنویر سٹون کرشر پنڈوری دینہ شامل ہیں۔
علاقہ مکینوں نے انتظامیہ کے اس اقدام کو خوب سراہا۔