جہلم
اخبار آج بھی معلومات اور مطالعے کا بہترین ذریعہ ہے۔ دلنواز احمد

جہلم: پرنٹ میڈیا جرنلسٹ جہلم کے صدر دلنواز احمد اور جنرل سیکر ٹری نعیم احمد بھٹی نے اخبار پڑھنے کے قومی دن پر اپنے خیالات کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ اخبار مستند خبریں، معلومات اور مختلف موضوعات پر تجزیے فراہم کرنے کا ذریعہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو خاص طور پر اخبارات کے مطالعے کی عادت ڈالنی چاہیے۔ نوجوان نسل اخبارات کے مطالعہ کی عادت سے اپنے علم میں اضافہ اور زبان پر دسترس حاصل کر سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا کی ترقی کے باوجود پرنٹ میڈیا کی اہمیت موجود ہے۔ ڈیجیٹل میڈیا کے دور میں اخبارات آج بھی خبروں اور معلومات کا مستند ذریعہ ہیں۔