جہلم
جہلم نیورو سنٹر کی طرف سے 30 اکتوبر کو فری میڈیکل کیمپ منعقد ہو گا

جہلم نیورو سنٹر کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد 30 اکتوبر بروز اتوار کو ہوگا، پمز ہسپتال اسلام آباد کے تربیت یافتہ نیورو سرجن ڈاکٹر چیک اپ کر یں گے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم نیورو سنٹر کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ کیمپ 30 اکتوبر 2022 بروز اتوار نزد جادہ موڑ مین جی ٹی روڈ جہلم میں لگایا جائے گا جس میں پمز ہسپتال اسلام آباد کے تربیت یافتہ نیورو سرجن ڈاکٹر غلام مصطفی مریضوں کا فری چیک اپ کریں گے۔
سر کی چوٹ، سردرد، لقوہ، فالج، کمر درد، مہروں کا درد ، پٹھوں کا کھچاؤ، ہاتھ پائوں کا سن ہو جانا ، دماغ کیر سولی، حرام مغز کے امراض، آدھے سر کا درد، بچوں کے سر اور کمر کے پیدائشی امراض ،یاداشت کی کمی جیسے امراض کا تسلی بخش علاج کیا جائے گااور رعایتی قیمت پر ٹیسٹ ہوں گے رابطے کے لیے فون نمبر 03185830103 پر رابطہ کریں۔