دینہ
میونسپل کمیٹی دینہ میں مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کے لیے کرسمس کا کیک کاٹا گیا، گفٹ تقسیم
دینہ: میونسپل کمیٹی دینہ میں مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کے لیے اسسٹنٹ کمشنر دینہ فاروق اعظم اور چیف آفیسر بلدیہ محمد علی نے مسیحی برادری کے ساتھ مل کر کیک کاٹا اور گفٹ تقسیم کیے۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دینہ فاروق اعظم اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ ملک محمد علی نے 25دسمبر کے موقع پر مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کے لیے ان کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی جس میں میونسپل کمیٹی دینہ میں کام کرنے والے مسیحی برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اسسٹنٹ کمشنر دینہ فاروق اعظم اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ملک محمد علی نے مسیحی برادری کے ساتھ مل کر کیک کاٹا اور انہیں تحائف تقسیم کیے اور انہیں کرسمس کے موقع پر مبارکباد دی۔