جہلم

ڈی جی پی آر کے افسران اور ملازمین کے لئے 100 فی صد پی آر الاؤنس کی منظوری

جہلم: وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کی طرف سے ڈی جی پی آر کے افسران اور ملازمین کے لئے 100 فی صد پی آر الاؤنس کی منظوری پر ڈی جی پی آر ہیڈ آفس اور تمام فیلڈ دفاتر کے تمام افسران اور سٹاف نے اس تاریخی فیصلہ پر وزیراعلی پنجاب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ میڈیا کے تعاون اور رہنمائی کے ساتھ حکومت پنجاب کے عوامی اقدامات اور پالیسیوں کی بھرپور تشہیر کا بنیادی فرض پوری ذمہ داری اور خلوص نیت سے سرانجام دیتے رہیں گے۔

محکمہ تعلقات عامہ کے افسران اور سٹاف نے پی آر الاؤنس کی منظوری میں اہم کردار ادا کرنے پر ترجمان حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ، سیکرٹری انفارمیشن آصف بلال لودھی، ڈی جی پی آر راؤ پرویز اختر، ایڈیشنل ڈی جی پی آر روبینہ افضل، ڈائریکٹر ایڈمن اشتیاق امین، حسیب زیدی اور دیگر تمام افسران کا بھی شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button