کھیوڑہپنڈدادنخاناہم خبریں

وزیراعلیٰ پنجاب کا کھیوڑہ روڈ حادثے میں ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار، حادثے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

پنڈدادنخان: وزیراعلیٰ پنجاب کا کھیوڑہ روڈ حادثے میں ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار، وزیراعلیٰ پنجاب نے جاں بحق افراد کے ورثاء سے تعزیت کی، وزیراعلیٰ نے حکام سے حادثے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے پیر کو ضلع جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ کھیوڑہ کے قریب سڑک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا اور انہوں نے جاں بحق افراد کے ورثاء سے تعزیت کی۔

وزیراعلیٰ نے حادثے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ حادثے کے ذمہ دارڈمپرڈرائیورکو قانون کی گرفت میں لایاجائے اور زخمیوں کوعلاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

یاد رہے کہ پیر کی شام کو کھیوڑہ تا چوآسیدن شاہ روڈ پر پہاڑی ایریا (وادی توبر) میں بریک فیل ہونے سے ڈمپر نے دولہا کی گاڑی سمیت متعدد گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں دولہا، دلہن اور دولہے کی والدہ سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے اور باراتیوں سمیت 8 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button