
دینہ کے نواحی علاقہ پیر بھچر سمیت دیگرعلاقوں کے سینکڑوں ٹیلی فون خاموش ایک ہفتے سے زائد دن گزرنے کے باوجود بھی سروس بحال نہ ہو سکی ، انٹر نیٹ سروس بھی بند ، عوام کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ پیر بھچر سمیت دیگر علاقوں کے پی ٹی سی ایل فون فنی خرابی کے باعث بند، ایک ہفتے سے زائد دن گزرنے کے باوجود بھی پی ٹی سی ایل عملہ سروس بحال نہ کر سکا ،سینکڑوں ٹیلی فون بند ہو نے کی وجہ سے عوام پریشان ، انٹرنیٹ سروس بھی بند ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ سروس نہ ہونے کی وجہ سے ہمارا لوگوں سے رابطہ بند ہو کر رہ گیا جبکہ پی ٹی سی ایل اس سلسلے میں لاپرواہی سے کام لے رہی ہے۔ اعلیٰ احکام سے نوٹس لیں جبکہ پی ٹی سی ایل کے مطابق فالٹ کو تلاش کیا جا رہا ہے اور جلد سروس بحال کر دی جائے گی۔