جامع شمسیہ ضیاء القرآن کھوکھا شریف میں تشکر تکمیل حفظ القرآن کی تقریب کا انعقاد

دینہ: تقریب تشکر تکمیل حفظ القرآن گزشتہ روز جامع شمسیہ ضیاء القرآن کھوکھا شریف کے سالانہ جلسہ دستار فضیلت حاصل کرنے والے حافظ محمد وسیم انور سابق سٹی کونسلر دینہ کے صاحبزادے حافظ محمد برہان انور کے اعزاز میں منعقد ہوئی، تقریب کی صدارت قاری القرآء قاری محمد یوسف سیالوی نے فرمائی۔
مقررین نے پروفیسر ڈاکٹر نعیم انور الازہری GC یونیورسٹی لاہور، پروفیسر ڈاکٹر حافظ خورشید GC یونیورسٹی لاہور، صاحبزادہ مفتی سہیل سیالوی، خطیب اعظم دینہ مفتی فضل رسول نے خطاب کیا اور اسلامی تہذیب و تمدن دینی تعلیم و تربیت کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پر زور دیا اور نئی نسل کو دینی تعلیم کے ساتھ ہنر مند بنانے اور دنیاوی تعلیم بھی شخصیت کی تکمیل کے لیے ضروری قرار دی، نامساعد حالات کے باوجود دینی تعلیم کے فروغ میں علماء کے کردار کو قابل فخر قرار دیا اور جن کے بچے اپنی علوم کے زیور سے آراستہ ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر مہمان خصوصی سابق ایم پی اے مہر محمدفیاض ، چو ہدری محمد رافع انور یوکے تھے، مہمان گرامی میں چوہدری عابد، چوہدری زاہد، چوہدری خرم، چوہدری محبوب صدر انجمن تاجران دینہ، راجہ ساجد نواز سابق جنرل کونسلر، قاری بلال صدر تحریک منہاج القرآن، ڈاکٹر ظہیر بٹ سابق نائب صدر چیمبر آف کامرس جہلم، ڈاکٹر محمود محمد شاہد یوکے، چوہدری شاہد، قاری محمد تاج، قاری عبدالرحمن بابا مفتی سنٹر، علامہ محمد عارف، قاری محمد اشرف نے خصوصی شر کت کی۔
انہوں نے حافظ محمد برہان انور کو حفظ القرآن مکمل کرنے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ بچہ حاجی محمد انور فیملی کا ہونہار اور قابل فخر وراثت کے لیے چنا گیا ہے اور پورے خاندان کی خوش قسمتی ہے۔