پنڈدادنخان
پنجاب بینک پنڈدادنخان برانچ پننوال منتقل، شہری پریشان، عارضی کاونٹر قائم کرنے کا مطالبہ

پنڈدادنخان: پنجاب بینک پنڈدادنخان برانچ کی پینوال منتقلی کے خلاف شہری سراپا احتجاج ہیں۔
سول سوسائٹی، رفاعی تنظیموں، انجمن تاجران، سٹی ویلفیئر کونسل، ادراک پنڈدادنخان فورم نے اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر سے پنجاب بینک کی منتقلی سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ ریونیو سمیت اشٹام پیپر کا اجرا پنجاب بینک کے ذریعے ہوتا ہے جس سے اب لوگوں کو 25 کلومیٹر دور پینوال کا سفر کرنا پڑے گا جس سے وقت کا ضیاع کام میں دشواری سمیت دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا اس لیے عارضی طور پر ایک کاونٹر فعال رکھا جائے تاکہ لوگوں کی مشکلات کم ہو سکیں۔