
دینہ: پٹرولنگ پولیس چک مہیوں نے بروقت موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو اور اسکے رکشہ کو مکمل تباہ ہونے سے بچا لیا، محنت کش کی پٹرولنگ پولیس عملے کو دعائیں۔
تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پارٹی دوران گشت جب ڈومیلی موڑ کے قریب پہنچی تو راولپنڈی کی طرف سے ایک رکشہ نمبری LEU-2304 جس سے دھواں نکل رہا تھا آتا دکھائی دیا، دھواں نکلنے کے بارے میں ڈرائیور نوید شہزاد ساکن لاہور بے خبر تھا۔
پٹرولنگ ڈیوٹی پر مامور افسران نے فی الفور بنا وقت ضائع کیے یو ٹرن لے کر رکشہ کو روکا، جیسے ہی رکشہ رکا تو اچانک اس میں آگ بھڑک اٹھی جس کو پٹرولنگ پولیس کے افسران نے گاڑی میں موجود واٹر کولر کے پانی سے آگ پر قابو پا لیا اور آگ سے صرف رکشہ کے چھت کا معمولی نقصان ہوا جبکہ ڈرائیور اور باقی رکشہ کو بروقت مدد فراہم کر کے بچا لیا گیا۔
روڈ سے گزرنے والے مسافروں نے پٹرولنگ پولیس کے اس عمل کو سراہا اور تعریف کی جبکہ ڈرائیور نوید شہزاد پٹرولنگ پولیس کے افسران و ملازمان کو ڈھیروں ساری دعائیں دیتے ہوئے اور یہ کہتا ہوا کہ "آج اگر پٹرولنگ پولیس والے جی ٹی روڈ پر نہ ہوتے تو شایدمیں تباہ ہو جاتا” اپنی منزل کی طرف روانہ ہو گیا۔