جہلم
عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے جہلم پریس کلب نے ہمیشہ مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا۔ شہباز بٹ

جہلم: جہلم پریس کلب کے صدر محمد شہباز بٹ، صدر الیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمود اور چیئرمین جہلم پریس کلب ڈاکٹر سہیل امتیاز خان نے کہا کہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے جہلم پریس کلب نے ہمیشہ مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا۔
انہوں نے گزشتہ روز توکل پور پکھوال دریائے جہلم پر تعمیر ہونے والے پل کی افتتاحی تقریب کے موقع پر موجود صحافیوں سمیت شہر کی سماجی ، رفاعی ،فلاحی مذہبی کارروباری تنظیموں کے عمائدین کو مخاطب کرتے ہوئے مشترکہ طور پر کہا کہ قلم کے ذریعے عوامی مسائل کو اجاگر کرنا مظلوم کی آواز کو بلند کرنا درحقیقت صحافتی اصولوں کی مکمل پاسداری ہے جبکہ مثبت صحافتی کردار علاقائی ترقی کا صامن ہے۔
انہوں نے کہا کہ جہلم پریس کلب کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں جس نے ہمیشہ ضلع جہلم کے باسیوں کے حقوق کی جنگ لڑی۔