جہلماہم خبریں

سیاسی پشت پناہی کے باعث ضلع جہلم میں افغانیوں نے پنجے گاڑ لئے

جہلم: شہر کے اندورنی و مضافاتی علاقوں میں افغان باشندوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ، میونسپل کمیٹی کے عملے کی جانب سے تجاوزات کے ذریعے سرپرستی کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیاسی پشت پناہی کے باعث ضلع بھر میں افغانیوں نے عارضی بنیادوں پر پنجے گاڑ لیے ہیں ،شہرکے تجارتی مراکز اور رہائشی علاقوں میں منہ مانگے کرائے وصول کرکے مکان ، حویلیاں، فلیٹ کرائے پر دینے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق سینکڑوں کی تعداد میں اندرون شہر ریڑھیاں لوڈر رکشے ، کباڑ خانوں، چنگ چی رکشوں سمیت ٹریکٹر اوردیگر ٹرانسپورٹ جو محکمہ ایکسائز کے پاس رجسٹرڈ ہی نہیں ،شہر میں چوری چکار، ڈکیتیوں سمیت لینڈ مافیا کی شکل میں موجود ہیں،میونسپل کمیٹی کے شعبہ انکروچمنٹ کا عملہ تجاوزات مافیا سے بھتہ لیکر خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے۔

شاندار چوک، تحصیل روڈ، اولڈ جی ٹی روڈ، قبرستان چوک، محمدی چوک ، جادہ چونگی، روہتاس روڈ، بلال ٹاؤن ، کالا گجراں ، کریم پورہ ، محمودہ آبادسمیت دیگر علاقوں میں افغانیوں کی بھر مار ہو گئی ہے ، تاجروں کے مختلف دھڑوں کی وجہ سے افغانی دکانداروں کی پشت پناہی کی جاتی ہے جو کہ سوالیہ نشان بن گئی ہے۔

شہریوں نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ امن وامان کے لیئے غیر ملکیوں کی موجودگی سیکورٹی رسک بن سکتی ہے۔ شہریوں نے قومی سلامتی کے اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button