جہلماہم خبریں

تاجر مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنائیں، خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں اشیاء خوردونوش کی از سر نو قیمتوں کا تعین کر دیا گیا ہے۔

تاجروں کی باہمی مشاورت سے باسمتی چاول نیا کی قیمت 215 روپے فی کلو، باسمتی چاول پرانا کی قیمت 235 روپے فی کلو، دال چنا موٹی 195 روپے، دال چنا باریک 190 روپے، دال مسور موٹی 290 روپے فی کلو، دال مسور باریک 370 روپے فی کلو، دال ماش دھلی ہوئی 350 روپے، مونگ دال دھلی ہوئی 170 روپے فی کلو مقرر کی گئی۔

چنے سفید باریک 260 روپے، چنے کالے باریک 180 روپے، روٹی 100 گرام 10 روپے، نان 120 گرام 15 روپے، چھوٹا گوشت 1100 روپے، بڑا گوشت 550 روپے، دودھ 120 روپے فی لیٹر، دہی 130 روپے، آٹا 10 کلو تھیلا 490 روپے، آٹا 20 کلو تھیلا 980 روپے جبکہ بیسن کی قیمت 200 روپے فی کلو مقرر کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے تاجروں پر زور دیا کہ وہ مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنائیں، اشیاء کی کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، انہوں نے تاجروں کو ہدایت کی کہ ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کیا جائے، خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button