اسلام ویلفیئر سوسائٹی جہلم کی جانب سے سالانہ اجتماعی شادیوں کی تقریب 27 نومبر کو منعقد ہوگی

جہلم: اسلام ویلفیئر سو سائٹی کی جانب سے سابقہ روایا ت کو بر قرار رکھتے ہو ئے اس سال بھی سالا نہ اجتما عی شادیوں کی تقریب 27 نومبر بروز اتوار بمقام میجر اکرم شہید پارک شاندار جہلم میں منعقد ہوگی۔
اجتماعی شادیوں کی تقریب جاوید اسلام قریشی کی زیر نگرانی،عامر بٹ آف فرانس ،اسد بٹ اور حسان بٹ کی زیر سر پرستی ہوگی۔ صدارت میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر کیانی ہارٹ سپیشلسٹ کریں گے۔
تقریب کے مہمان خصوصی ڈائر یکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھا رٹی محمد سیف انور جپہ ،ڈسٹر کٹ پو لیس آفیسر جہلم ڈاکٹر فہد احمد ہوں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر جہلم عامر بٹ ،سابقہ چیئر مین بلدیہ جہلم مر زا ارشد جرال مہمان خاص ہوں گے، اکرم شہید پارک شاندار چوک جہلم 2نومبر بروز اتوار دن 11بجے کو اجتماعی شادی پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
انچارج پروگرام عامر سلیم میر سا بق ناظم کالا گجرا ں اور تبسم شا ہین ڈا ر ہوں گے متمنی شرکت محمد اسلام قریشی، شکیل احمد بشیر، جنید علی قریشی، محمد احسان قریشی، ڈاکٹر شہرانہ امتیاز ہیں۔