جہلماہم خبریں

عمران خان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، بند اور تنگ گلی میں کھڑا ہے۔ اشرف چغتائی

جہلم: اشرف چغتائی نے کہا کہ پاکستان کے ایک بڑے ادارے کو جو پاکستان کی سلامتی کی علامت ہوتا ہے، اس پر ایک پارٹی کا لیڈر جو اپنی نااہلی اور جرموں کو چھپانے کے لئے جھوٹے الزام لگاتا ہے اور اس ادارے کو کمزور کرنے کوشش کرتا ہے۔ نیا پاکستان کا نعرہ لگانے والا وہ اب قوم کے سامنے بری طرح بے نقاب ہو چکا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما اشرف چغتائی نے برطانیہ سے پاکستان واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نیازی کا اب کوئی سیاسی مستقبل نہیں اور اسی کے سب سے زیادہ وفادار لوگ اپنے لیڈر کے تکبر غرور اور غصبانہ رویے سے اور 9 مئی کے واقعات کے بعد پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔

اشرف چغتائی نے کہا کہ عمران خان عدالتوں کا سامنا کرنے سے گھبراتے ہیں اور ان پر یہ بھوت سوار ہے کہ وہ گرفتار کر لئے جائیں گے۔ عمران خان معلوم ہونا چاہیے وہ جانتے بھی ہیں کہ وہ اپوزیشن پر کرپشن چور چور کی رٹ لگا کر عوام اور اپنے کارکنوں کو گمراہ کرتے رہے اب خود کرپشن کے ایک درجن مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خاص کر عمران خان جو فوج کو برا بھلا کہتا ہے وہ فوج کا نقصان نہیں بلکہ پاکستان کا نقصان کرتا رہاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button