دینہ

دینہ میں مسیحی برادری نے کر سمس کا تہوار مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا

دینہ میں مسیحی برادری نے کر سمس کا تہوار مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا، گرجا گھروں میں خصوصی عبادت اور قیام امن کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی، ایک دوسرے کو تحائف دیئے، گرجا گھروں کو خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا، سیکیورٹی کے بھی سخت ترین انتظامات کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق 25دسمبر کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر کرسمس کا تہوار ملک بھر کی طرح دینہ میں بھی انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

ا س سلسلے میں دینہ ڈومیلی محلہ اور ٹھیکریاں میں گرجا گھروں کو خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا اور تاریخی واقعات کو چھوٹے چھوٹے ڈراموں کی صورت میں پیش کیا گیا اور ایک دوسرے کو مبارکباد کے ساتھ ساتھ ملکی ترقی قیام امن اور سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button