پنڈدادنخاناہم خبریں
شہداء قوم کی زندگی ہیں جن کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ حاجی ناصر محمود للِہ

پنڈدادنخان: یوم شہدا کے سلسلہ میں گورنمنٹ الیبرونی ڈگری کالج میں پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
سابق ایم پی اے چوہدری حاجی ناصر محمود للِہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء ہمارا فخر ہیں، ان کی یادگاریں اور قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، شہداء کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
حاجی ناصر محمود للِہ نے کہا کہ وطن عزیز پر قربان ہونے والے بیٹے ہمارا فخر ہیں ان کی یاد کو شاندار طریقے سے منانا ایک احسن اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان غازیوں اور شہیدوں کی سر زمین ہے جس کے ہر گاؤں سے وطن واپس پر جان قربان کرنے بیٹے پیدا کیے جو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
الیبرونی ڈگری کالج میں پرنسپل ڈگری کالج نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔