جہلم

ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرواکے اصل حقائق منظر عام پر لائے جائیں۔ چوہدری عابد محمود

جہلم: سینئر اینکر پرسن ارشد شریف کی وفات کی خبر سن کر دل افسردہ ہواہے یہ ارشد شریف نہیں بلکہ صحافت کا قتل ہے جس پر خاموش نہیں رہا جا سکتا، ہم 2022 میں رہ رہے ہیں دنیاء میں جنگل کا قانون نہیں کہ جسے جب چاہا قتل کر دیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار جہلم الیکٹرانک میڈیا کے صدر چوہدری عابد محمود نے سینئر صحافی ارشد شریف کی وفات پر اپنے تعزیتی بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کینیا پولیس کی تمام وضاحتوں سے دل مطمئن نہیں ہوا، وہاں کی پولیس اتنی غیر ذمہ دار ہے کہ براہِ راست سر پر گولی چلا دی عالمی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعہ کی تحقیقات کرواکے اصل حقائق منظر عام پر لائے جائیں ، ہم ارشد شریف کی والدہ اور بیوہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ان کی والدہ کا دکھ دیکھا نہیں جا رہا۔

کہا کہ حکومت پاکستان پر بھی قرض ہے کہ ارشد شریف کے معاملے پر تمام حقائق قوم کے سامنے رکھے جائیں اور تمام تر پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے۔ ایک پاکستانی شہری ایک سینئر صحافی دوسرے ملک میں بے دردی سے قتل کر دیا گیا مہذب معاشروں میں ایسا ہر گز نہیں ہوتا ، پاکستان سمیت دنیاء بھر کی صحافی برادری ، سینئر صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل پر سخت تشویش میں مبتلا ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کینیا میں پیش آنے والے اند وہناک سانحہ کی شفاف تحقیقات کروائی جائیں ارشد شریف کے قتل کی خبر دل پر بجلی بن کر گری آزادی اظہار بے باک صحافت اور جرات مند ستارہ ہمیشہ کے لئے غروب ہو گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button