جلالپور شریفپنڈدادنخان

جلالپور شریف میں شادی کی تقریب میں اندھا دھند فائرنگ کرنے والا شخص گرفتار

پنڈدادنخان: تھانہ جلالپور شریف پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، شادی کی تقریب میں اندھا دھند فائرنگ کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج، ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ جلالپور شریف کے علاقہ میں راجہ خرم ولد عبدالرحمان سکنہ کوٹ آدمانہ کی شادی کی تقریب میںباراتیوں کی جانب سے اندھا دھند ہوائی فائرنگ کی گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایس ایچ او تھانہ جلال پور شریف مرزا وقاص اور ان کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہو ئے ملزم محمد وقاص ولد محمد اصغر علی سکنہ کوٹ آدمانہ کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کے قبضے سے رائفل 8MM معہ راونڈز برآمد جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button