جہلم

ضلعی قانونی امور کمیٹی کا اجلاس، زیر سماعت کورٹس کیسز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی

جہلم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر صاحب دین کی زیر صدارت ضلعی قانونی امور کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ اٹارنی محمد شکیل، ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی رانا خالد سمیت تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

اس موقع پر بابر صاحب دین نے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ سرکاری مفاد اور مفاد عامہ کے کیسز کی پیروی ٹھیک طور پر کی جائے، اس حوالے سے سے تمام سربراہان ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس سے رابطے میں رہیں اور زیر سماعت کورٹ کیسز کو جلد از جلد نمٹایا جائے۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ اٹارنی جہلم کی جانب سے مختلف محکموں کے زیر سماعت کورٹس کیسز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈسٹرکٹ اٹارنی جہلم نے مختلف محکموں کے کورٹ کیسز پر بحث کی، ٹیکنیکل پوائنٹس اجاگر کیے اور اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے محکموں کے کیسز کی لسٹ کے ساتھ آئندہ اجلاس تک مکمل تیاری کے ساتھ شرکت کریں تاکہ ڈسٹرکٹ اٹارنی سے ان کیسز پر رہنمائی حاصل کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس اجلاس کو بلانے کا مقصد ہے کہ تمام محکموں کے ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس سے مربوط روابط استوار ہوں اور سرکاری مفاد کے کیسز کی پیروی ٹھیک طرح سے ہوسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button