جہلم

حکومت نے مختلف سرکاری محکموں میں ہزاروں خالی آسامیاں سیاسی بنیادوں پر پُر کرنے کا فیصلہ کر لیا

جہلم: حکومت پنجاب نے مختلف سرکاری محکموں میں درجہ چہارم کی ہزاروں خالی آسامیاں سیاسی بنیادوں پر پُر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

انتہائی باوثوق زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت پنجاب نے جہلم سمیت صوبہ بھر میں درجہ چہارم کی خالی آسامیوں پر بھرتی کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے منتخب ممبران پنجاب اسمبلی اور آمدہ انتخابات میں امیدواران کو بھرتی کا کوٹہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے جبکہ بھرتی کے پہلے فیز میں درجہ چہارم کی 16 ہزار آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ہر رکن کو درجہ چہارم کی 80,80 آسامیاں بطور کوٹہ دی جائیں گی جن پر اراکین پنجاب اسمبلی اپنی مرضی کے مطابق بھرتیاں کروا سکیں گے جبکہ دوسری طرف مختلف عوامی حلقوں نے پنجاب حکومت کے اس فیصلے کو مشکوک قرار دیا ہے۔

ان حلقوں کا کہنا ہے کہ کوٹہ میں دی جانے والی خالی آسامیاں ممکنہ طور پر بکیں گی اور بغیر سفارش امیدوار پھر دھرے کے دھرے رہ جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button