جہلم

موٹروے پولیس کے انسپکٹر رانا نسیم عباس اور لیڈی انسپکٹر نگہت عنایت نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کر دی

جہلم: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس بیٹ 7 سرائے عالمگیر کے انسپکٹر رانانسیم عباس اور لیڈی انسپکٹر نگہت عنایت نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔

سرائے عالمگیر بس سٹاپ پر ایک فیملی کا بیگ جس میں قیمتی پارچاجات اور نقدی موجود تھی جس کی کل قیمت 1, لاکھ 55 ہزار روپے تھی ایک ہائی ایس نمبری RIS/3877 میں گم ہو گیا، موٹر وے افسران نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ ہائی ایس کو گوجر خان کے قریب رکوا کر سامان واپس کروایا اور مسافرابراہیم کے حوالہ کیا۔

شہری اور سماجی حلقوں نے موٹر وے پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button