جہلم

آخری ہفتہ شجرکاری مہم کا اختتام ہو رہا ہے شہری شجرکاری میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ نعمان حفیظ

جہلم: صدیق ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیانوالہ میں شجرکاری تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر نعمان ، سماجی کارکن عبداللہ غفور، سول ڈیفنس آفیسر اور متعلقہ اداروں کے اہلکاروں نے خصوصی شرکت کی اور طلبہ وطالبات کے ساتھ مل کر پودے لگائے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے کہا کہ آخری ہفتہ شجرکاری مہم کا اختتام ہو رہا شجرکاری میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں پودے لگانے کے ساتھ انکی حفاظت کرنا ایک اہم ذمہ داری ہے تاکہ پودا درخت بن کر ہمیں پھل، پھول اور سایہ دے۔

انہوں نے کہا کہ شجرکاری ماحول کے تحفظ اور زمین کو سنوارنے کے ساتھ بارشوں کا قدرتی ذریعہ ہے۔ شدید گرمی، سیلاب سے بچاؤ کیلئے شجرکاری مہم انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور گرمی کی شدت کی ایک بڑی وجہ درختوں کی کٹائی ہے، ہمیں اس عمل کو روکنے کیلئے اپنا مناسب کردار ادا کرنا ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button