دینہ

صحت مند غذا ہمیں صحت مند وزن برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ ڈاکٹر محمد ندیم

دینہ: صحت مند غذا ہمیں صحت مند وزن برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے اور بہت سی بیماریوں کا خطرہ کم کرتی ہے، غیر صحت بخش غذائیں جن میں فاسٹ فوڈ قابل ذکر ہیں کی بجائے تازہ موسمی پھلوں صاف پانی کا استعمال یقینی صحت اور تندرستی کا سبب ہے۔

ان خیالات کا اظہار معروف چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر محمد ندیم نے لائسیم سکول منگلا برانچ میں صحت مند خوراک کے عالمی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند غذا ہمیں صحت مند وزن برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے اور بہت سی بیماریوں کا خطرہ کم کرتی ہے غیر صحت بخش غذائیں جن میں فاسٹ فوڈ قابل ذکر ہیں کی بجائے تازہ موسمی پھلوں صاف پانی کا استعمال یقینی صحت اور تندرستی کا سبب ہے۔

اس موقع پر سکول کے بچوں نے صحت مند خوراک کا عالمی دن تخلیقی انداز میں منایا، انہوں نے مختلف پھلوں اور سبزیوں کے پرپس کا استعمال کرتے ہوئے رول پلے پیش کیا۔ سکول ہذا کی پرنسپل میڈم عائشہ وحید نے بچوں کو دوپہر کے کھانے کے لیے صحت بخش کھانا سکول لانے اور ساتھ ہی ساتھ کھانے کو ضائع نہ کرنے کی تاکید بھی کی جس کا مقصد بچوں میں پیشہ آور کوششوں کو ضائع نہ کرنے کی ترغیب دلانے پر زور دیا۔

آخر میں ڈاکٹر محمد ندیم نے پروقار تقریب اور بچوں نے صحت مند خوراک کے عالمی دن کے حوالے سے پیش کیے جانے والے رول پلے کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button