دینہاہم خبریں

پاکستان تحریک انصاف کی عوامی رابطہ مہم، جہلم میں ریلیوں کا شیڈول جاری

دینہ: پاکستان تحریک انصاف نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ضلع جہلم سمیت ملک بھر میں ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں جہلم سمیت ملک بھر میں ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ ریلیوں کا آغاز ہو گیا۔

پی ٹی آئی کی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں آج لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔ ہر شہر میں پی ٹی آئی کے علاقائی ذمے دار ریلیوں کی قیادت کریں گے۔ ریلیوں میں پی ٹی آئی کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔

پارٹی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق 26 دسمبر کو بہاولپور، 27 دسمبر کو شیخوپورہ اور 28 دسمبرکو جہلم میں ریلی نکالی جائے گی۔ 29 دسمبر کو ساہیوال، 30 دسمبر ڈی جی خان اور 31 دسمبر کو گوجرانوالہ میں ریلیاں شیڈول کی گئی ہیں۔

یکم جنوری کو ملتان، فیصل آباد، لاہور اور راولپنڈی میں دوبارہ ریلیوں کا انعقاد ہوگا۔ 2 جنوری کو سیالکوٹ، 3 جنوری اٹک، 4 جنوری جہلم اور 5 جنوری کو ساہیوال میں ریلیاں نکالی جائیں گے۔

جنوری کی 6 تاریخ ڈی جی خان، 7 کو شیخوپورہ میں ریلیاں منعقد ہوں گی جبکہ 8 جنوری کو ملتان، لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی میں ایک بار پھرریلیاں نکالی جائیں گی۔

9 جنوری کو سیالکوٹ، 10 کو گجرات، 11 کو جہلم اور 12 جنوری کو گوجرانوالہ میں ریلیوں کا اہتمام ہوگا۔ 13 جنوری کو ساہیوال اور 14 جنوری کو بہاولپور میں پی ٹی آئی ریلی نکالے گی۔ پندرہ جنوری کو ملتان، لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی جبکہ 16 جنوری کو سرگودھا میں ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button