جہلم

جہلم میں آوارہ کتوں کے جھنڈ، گلی محلوں میں ہنستی کھیلتی ننھی جانوں پر موت کے سائے منڈلانے لگے

جہلم: شہر اور گردونواح میں آوارہ کتوں کے جھنڈ کثرت سے موجود، گلی محلوں میں ہنستی کھیلتی ننھی جانوں پر موت کے سائے منڈلانے لگے، میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی بجائے کسی بڑے سانحہ کی منتظر، ضلع جہلم کے رورل ہیلتھ ، بنیادی مراکز صحت میں اینٹی ڈرگ ویکسین بھی نایاب ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر و مضافاتی علاقوں میں آوارہ کتوں کے جھنڈ دندناتے نظر آتے ہیں جبکہ آوارہ کتوں کے لشکر شہریوں سمیت معصوم بچوں کی جانوں کے لئے خطرہ بنے ہوئے ہیں ، یہ کتے گلی ، محلوںمیں کھیلتی معصوم جانوں اور گلی محلوں سے گزرنے والی خواتین کے لئے موت کے جلاد کی نوید سناتے دکھائی دیتے ہیں۔

دریں اثناء اکثر اوقات آوارہ کتے موٹر سائیکل سواروں کے پیچھے بھاگتے دکھائی دیتے ہیں جس کیوجہ سے اکثر اوقات موٹر سائیکل سوار ان کتوں سے بچنے کے لئے کسی نہ کسی چیز سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہو جاتے ہیں ، شہریوں نے اندرون شہر کے گلی محلوں میں موجود آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لئے میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ کو متعدد بار تحریری و ذبانی طور پر آگاہ کیا لیکن ان کو تلف کرنے کی بجائے میونسپل کمیٹی کی انتظامیہ کسی بڑے سانحہ کا انتظار کر رہی ہے۔

یہاں یہ امر بھی قابل زکر ہے کہ ضلع جہلم کے رورل، پرائمری، بنیادی مراکز صحت میں کتوں کے کاٹنے کی ویکسین دستیاب نہیں جس کی وجہ سے متاثرین کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ، سی ای او محکمہ صحت سے مطالبہ کیاہے کہ شہر میں دندناتے آوارہ کتوں کی بابت میونسپل کمیٹی کے متعلقہ شعبہ کو آوارہ کتوں کو فوری تلف کرنے کے احکامات جاری کریں تاکہ شہری بلا خوف وخطر اپنی مصروفیات جاری رکھ سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button