جہلم

جماعت خدامِ مصطفی کی تقریب، دوسالہ کارکردگی پیش، ممبران نے خراج تحسین پیش کیا

جہلم: جماعت خدامِ مصطفی کی تقریب سید عطاء اللہ شاہ بخاری کی زیر صدارت منعقد کی گئی ، جس میں جماعت خدامِ مصطفی کے عہدیداران و ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

اس موقع پر جنرل سیکرٹری علامہ محمد ذکاء اللہ سعیدی نے جماعت خدامِ مصطفی کی دوسالہ کارکردگی پیش کی جس پر ممبران نے جماعت خدامِ مصطفی ؐ کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔

علامہ محمد ذکاء اللہ سعیدی نے بتایا کہ اراکین کی رکنیت کے لئے 207 رکنیت فارم تقسیم کئے گئے تاکہ زیادہ سے زیادہ احباب جماعت کے نظم میں شامل ہو سکیں ، اراکین جماعت کے لئے ممبر شپ کارڈ جاری کئے گئے تاکہ ان کی جماعتی پہچان ہواور جماعت کے پلیٹ فارم سے کئے گئے افادہ عام کے اقدامات سے فائدہ حاصل کر سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس کارڈ کے افادہ عام کے لئے مختلف کریانہ سٹورز شاپس ، چکن شاپس اور تعلیمی اداروں میں اراکین کی معاونت کا کام جاری ہے ، اراکین کے رابطہ کو بحال رکھنے اور جماعتی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے لئے باقاعدگی کے ساتھ جماعت کاماہانہ اجلاس مرکزی دارالعلوم میں منعقد کیا جاتا رہا ہے ۔ جس کے بعد ازاں اراکین کی مشاورت سے مختلف یونٹس میں منتقل کر دیا گیا۔

اس موقع پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر متفقہ طور پر پروفیسر مفتی ثناء اللہ تنویر کو دوسری مرتبہ امیر جماعت خدام مصطفی ﷺ منتخب کر لیا گیا۔ اس موقع پر بہترین کارکردگی پرقاری نذیر احمد نقشبندی،علامہ محمد ذکاء اللہ سعیدی، خادم حسین نوشاہی ، خالد محمود جلالی ، قاری اظہر حسین نقشبندی ،قاری محمد ظفرنقشبندی، قاری غلام عباس نقشبندی کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شیلڈز سے نوازا گیا۔

رکن شوریٰ کے ممبران جن میں سید عطاء اللہ شاہ بخاری ، سید حاجی خلیل حسین شاہ کاظمی ، مفتی حسن رضا ، قاری انعام اللہ جلالی ، سید عبدالوحید شاہ، مولانا رفاقت حسین چشتی ، قاری مظہر حسین نقشبندی، علامہ محمد سعید سلطانی ، حافظ علامہ ایاز لطیف ، آصف رضوی،مولانا قاری غلام عباس نقشبندی ، پیر برکات احمد شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button