جہلم
جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں خشک سردی کی لہر کے باعث ڈینگی مچھر ختم

جہلم: شہرسمیت ضلع بھر میں خشک سردی کی لہر کے باعث ڈینگی مچھر ختم ہو کر رہ گیا۔
ضلع بھرکے سرکاری ہسپتالوں میں کوئی بھی مریض زیر علاج نہیں ، محکمہ صحت کی جانب سے رواں سال 2022ء میں ضلع بھر میں ڈینگی مرض پر قابو پانے کیلئے ایس او پیز جاری کئے گئے جس کیوجہ سے ضلع بھر میں ڈینگی لاروا کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔
اس حوالے سے انتظامیہ نے سینکڑوں افراد کو سختی سے عملدرآمد کرنے کا پابند بنایا گیا جبکہ سکولوں، کالجز میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے خصوصی سیشن کا انعقاد بھی کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پچھلے کئی روز سے ضلع بھر میں کوئی فرد اس مرض میں مبتلا نہیں ہوا اور اس سال ڈینگی کی کل تعداد محض درجنوں افراد پر مشتمل تھی اور اس وقت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈینگی مرض میں مبتلا کوئی مریض زیر علاج نہیں۔