جہلم

محکمہ فشریز نے ویلج پانڈ میں 5 ہزار تلاپیہ بچہ مچھلی اور دریائے جہلم میں 3 لاکھ پوسٹ لاروا بچہ مچھلی چھوڑ دیا

جہلم: محکمہ فشریز نے ضلع جہلم میں کھرالہ کے مقام پر بروز ہفتہ ڈینگی لاروا کو ختم کرنے کے لیے ویلج پانڈ میں ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال کے زیر نگرانی 5 ہزار تلاپیہ بچہ مچھلی کو سٹاک کیا جس کا مقصد ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنا ہے۔

اس کے علاوہ پیرا غیب کے مقام پر چوہدری ظفر اقبال کی قیادت میں دریائے جہلم میں بھی 3 لاکھ پوسٹ لاروا بچہ مچھلی کو چھوڑا گیا جس کا مقصد مچھلی کی نسل کو ناپید ہونے سے بچانا اور مچھلی کی پیداوار کو بڑھانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button