جہلماہم خبریں

جہلم میں دو موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے، 2 خواتین اور 2 مرد شدید زخمی

جہلم میں دو موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے، 2 خواتین اور 2 مرد شدید زخمی، ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق روہتاس روڈ جہلم پر بھٹیاں موڑ کے قریب تیز رفتاری کے باعث دو موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں 42 سالہ ندیم،32سالہ لبنیٰ ندیم، 26 سالہ رابعہ بشیر اور 18 سالہ ہارون احمد شدید زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button