جہلماہم خبریں

جہلم میں کم عمر لڑکا بدفعلی اورتشدد کے بعد قتل، خالہ زاد بھائی قاتل نکلا

جہلم میں کم عمر لڑکا بدفعلی اورتشدد کے بعد قتل، خالہ زاد بھائی قاتل نکلا، 5دن میں اندھے قتل کا سراغ لگانے اور ملزم کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو ڈی پی او جہلم کی جانب سے شاباش۔

تفصیلات کے مطابق ریلوئے کوارٹرزجہلم سے چندروز قبل 11 سالہ معصوم بچے سلیمان کی برہنہ حالت میں نعش ملی تھی جس کو تشدد اور بدفعلی کے بعد گلادبا کر قتل کردیا گیاتھا، مقتول کے والدکی مد عیت میں مقدمہ درج ہوا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پر ڈاکٹر انعم فریال ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جنہوں نے موقع سے تمام شواہد اکھٹے کرتے ہوئے تفتیش کرتے ہوئے اندھے قتل کے ملزم محمد ایوب ملاح محلہ جہلم کو جدید سائنٹیفک طریقوں اور ہیومین انٹیلی جنس ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے انتہائی قلیل وقت میں اندھے قتل کا سراغ لگاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ملزم مقتول کا سگا خالہ زاد بھائی نکلا جس نے اعترافِ جرم کرتے ہوئے بتلایا کہ اس نے سلیمان کو بدفعلی کے بعد پکڑے جانے کے ڈر سے گلہ دبا کر قتل کر دیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا طاہر رحمٰن خان نے اندھے قتل کے ملزم کی گرفتاری پر ایس پی انوسٹی گیشن جہلم، ڈی ایس پی سٹی سرکل، ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button