دینہڈومیلیاہم خبریں

دینہ کے نواحی علاقہ کے رہائشی شہید صوبیدار میجر صابر حسین کی نماز جنازہ ادا، فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

دینہ کے نواحی علاقہ کے رہائشی پاک آرمی کے شہید ہونے والے صوبیدار میجر صابر حسین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا ، نماز جنازہ میں پاک آرمی کے افسران اور علاقہ بھر کی سیاسی ، سماجی ، کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد نے شر کت کی ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے نواحی علاقہ گنگال یونین کونسل نگیال کے رہائشی پاک آرمی کے صوبیدار میجر صابر حسین ولد محمد صادق جو کہ گلگت میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے گزشتہ روز پوسٹنگ کے باعث چھٹی پر گھر واپس آ رہے تھے کہ دینہ بس سٹاپ پر کھڑے تھے اور اپنے گاؤں جانے والے بس گنگال میں سوار ہونے لگے تو اچانک گر پڑے جنہیں شدید تکلیف کے باعث پرائمری ہیلتھ سنٹر دینہ پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔

شہید کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں گنگال یونین کونسل نگیال میں ادا کر دی گئی ، شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ سینکڑوں سو گواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا ، نماز جنازہ میں پاک فوج کے اعلی افسران ، سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم ، سابق جنرل کونسلرچوہدری تصدق سمیت علاقہ بھر کی سیاسی ، سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button