ٹرانس جنیڈر بل سراسر اسلام کے منافی ہے۔ الشیخ علامہ مفتی حسن رضا

جہلم: ٹرانس جنیڈر بل سراسر اسلام کے منافی ہے اور اس بل سے بے حیائی فحاشی پھیلے گی۔
ان خیالات کا اظہار الشیخ علامہ مفتی حسن رضا خطیب جامع مسجد خانساماں جہلم نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ہے اس ملک میں کوئی بھی غیراسلامی قانون نہیں بننے دیں گے۔ علماء مشایخ اس بل کے خلاف متحد ہیں سندھ اسمبلی میں مفتی قاسم فخری نے اس واہیات بل کے خلاف قرارداد پیش کی ہے اور ان کے علاوہ بھی اسلامی جماعتوں کی طرف سے اس بل کے خلاف شریعت کورٹ میں اپیل درج ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام میں خواجہ سراؤں کے متعلق واضع ہدایات ہیں اور ان کا وراثت میں بھی حصہ بتا دیا گیا ہے تو اس بل کا مقصد ہی نہیں بنتا ٹرانس جینڈر بل چند مخصوص لوگوں کو خوش کرنے کی سازش ہے اور اس پر جتنی سیاسی پارٹیاں خوش ہیں اور اس بل کے حق میں ساتھ دے رہی ہیں ان لوگوں کو قوم لوط کا انجام یاد رکھنا چاہیے جو لوگ جان بوجھ کے ہجڑے بنتے ہیں ان کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں نہ ہی اسلام اس کی اجازت دیتاہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بل غلط اور غیر شرعی ہے اس بل کے خلاف پوری مسلمان قوم کو متحد ہونا چاہیے اور اس غیر شرعی غیر فطری بل کے خلاف آواز بلند کرنی ہو گی ورنہ ہماری آنے والی نسلیں بھی تباہ ہو جائیں گی اور ہمیں اپنی اولاد کو خصوصاً خواتین کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم اس وقت بہت ضروری ہو گی ہے تاکہ ہم دین اسلام کو اچھی طرح سمجھ اور عمل کر سکیں اور ہمیں اللہ کے عذاب سے ڈرنا چاہیے اگر ٹرانس جینڈر بل سینٹ نے پاس کر دیا تو ہم اس کے خلاف آخری حد تک جائیں گے۔