جہلم

امپورٹڈ حکومت کی تمام تر توجہ اپنے مقدمات کو معاف اور ختم کروانے پرمرکوز ہے۔ فراز چوہدری

جہلم: پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کے جنرل سیکرٹری چوہدری فراز حسین نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے، عوام ضروریات زندگی کی اشیاء خریدنے سے قاصر ہو چکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ رات شاندار چوک میں عمران خان سے اظہار یکجہتی اور ملک میں جاری کمر توڑ مہنگائی کے خلاف آئے ہوئے پی ٹی آئی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی تمام تر توجہ اپنے مقدمات کو معاف اور ختم کروانے پرمرکوز ہے۔

انہوں نےکہا کہ سند ھ، بلوچستان اور پنجاب میں سیلاب زدگان کھلے آسمان تلے زندگیاں گزارنے پر مجبور ہیں اور ان سیلاب زدگان کے نام پر امپورٹڈ حکومت دنیاء بھرسے بھیک مانگ رہی ہے۔

فراز چوہدری نے کہا کہ امپورٹڈ حکمران آئے روز نت نئے طریقوں سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف جھوٹے ، من گھڑت، بے بنیاد پروپیگنڈے کر رہی ہے اور ان پر مختلف جھوٹے الزامات لگا رہی ہے مگر پاکستان کی غیور ، نڈر ، دلیر عو ام چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکمرانوں کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی ، عوام صرف عمران خان کی کال کی منتظر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button