جہلم
پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما اشرف چغتائی کی بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری سے ملاقات

جہلم: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما اشرف چغتائی اور سابق سفارت کار منصور راجہ نے بلاول ہاؤس کراچی میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ملکی صورتحال 27 فروری کے لانگ مارچ اور عدم اعتماد کی تحریک کے بارے میں بات چیت ہوئی کہ پاکستان کی عوام ان سلیکٹڈ و نااہل حکمرانوں سے تنگ آ چکی ہے اور اب 27 فروری سے شروع ہونے والے عوامی مارچ میں بھرپور انداز میں شرکت کر کے اس نااہل حکومت کو گھر بھیج کر ہی دم لیں گے۔