پنڈدادنخان
لاہور میں نجی ٹی وی چینل کے سینئر صحافی کا قتل، پنڈدادنخان کے صحافیوں کی بھرپور مذمت

پنڈدادنخان: نجی ٹی وی چینل کے سینئر صحافی کے قتل پرتحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے تمام عہدے داران اور اراکین کی جانب سے بھرپور مذمت، تحصیل پنڈدادنخان کے صحافیوں نے آئی جی پنجاب اور دیگر حکام سے صحافی حسنین شاہ کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حسنین شاہ کا قتل آزادی صحافت کا قتل سمجھتے ہیں وزیراعلی پنجاب اور وزیر اعظم پاکستان شہید صحافی حسنین شاہ کے قاتلوں کوکیفرکردار تک پہنچائیں تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے صحافی دیگر صحافتی تنظیموں کیساتھ ملکر احتجاجی لائحہ عمل اختیار کریں گے اگر آئے روز صحافی انتقام کا نشانہ بنتے رہے تواحتجاج کا حق رکھتے ہیں حکومت وقت صحافیوں کے تحفظ یقینی بنائے تمام صحافی برادری شہید حسنین شاہ کے لواحقین اور دوستوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔