دینہ

دینہ میں مسیحی برادری کے 150گھرانوں میں مفت راشن کی پروقار تقریب کا انعقاد

دینہ: ہم سب پاکستانی ہیں مسلم کمیونٹی اور کرسچن کمیونٹی نے اکٹھے ہو کر پاکستان کی خدمت کرنی ہے ایک دوسرے کے مسائل کو آپس میں مل بیٹھ کر حل کرنے ہیں آپ کے جو مسائل ہیں ان کو حل کرنے کے لیے ہم حاضر ہیں آپ کی جو خدمات ہیں ان کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے، اس پروقار تقریب میں چوہدری فرحت ضیاء کمال ایڈووکیٹ کی طرف سے کرسچن کمیونٹی میں راشن ، کپڑے اور بچوں کے لیے سکول بیگ دیے جا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر آفیسر جہلم چوہدری واجد نے دینہ میں چوہدری فرحت ضیاء کمال ایڈووکیٹ کی طرف سے کرسچن کمیونٹی میں راشن ، کپڑے تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب سے چوہدری فرحت ضیاء کمال ایڈووکیٹ نے کہا کہ آپ کی خدمت ہماری اولین فرض ہے آپ کی جو خدمات ہیں وہ بیان کرنے کو میری پاس الفاظ نہیں ہیں آپ ہمارے بہن بھائی ہیں ہم ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں میری ڈو ای لٹریسی سے گزارش ہے کہ آپ کے بچوں کی پڑھائی کے لیے ایک سکول کھولیں جہاں مختلف کورس ہوتے ہیں میں بطورے وکیل اگر آپ کو کوئی لیگل خدمات چاہئیں تو میں فی سبیل اللہ حاضر ہوں ہیلتھ عقد پروگرام چل رہا ہے کسی بھی بچی کی شادی جو والدین برداشت نہیں کر سکتے وہ ہم برداشت کرتے ہیں جس میں مارکی اور کھانا وغیرہ شامل ہوتا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی او لٹریسی ممونہ انجم نے کہا کہ مسیح کمیونٹی کی طرف سے ہمیشہ بے تہاشہ محبت ملی ہے مسیح برادری سے محبت کا رشتہ ہے اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔

چوہدری فرحت ضیاء کمال کی طرف 150گھرانوں کو یہ راشن تقسیم کیا جا رہا ہے جو ایک قابل تحسین عمل ہے اور میں میرج ہال کے مالک چوہدری محبوب کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے فری ارینج کروایا، تقریب سے خان مسیح ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ہیومن رائٹس نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button