جہلم

جہلم: ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے 8 کرش پلانٹس سیل، 4 کے این او سی منسوخ

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کا کرش پلانٹس کے خلاف ایکشن، ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے 8 کرش پلانٹس کو سربمہر کر دیا گیا، 4 کے این او سی کینسل جبکہ 4 کو وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

دو روز قبل چک دولت، رانجھا میرا، کڑی افغاناں ، پنڈی موڑ کے سینکڑوں رہائشیوں نے علاقے میں کریشر پلانٹس کے باعث ماحولیاتی آلودگی اور علاقے کو درپیش مشکلات بارے ڈی سی کو درخواست کی تھی۔

ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے 8 کرش پلانٹس کو سربمہر کر دیا گیا، 4 پلانٹس کے این او سی کینسل جبکہ 4 کو وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button